"اردھاپور میں آزادی کے "امرت مہتسو " کے تحت عوام بیداری ریالی بضمن "گھر گھر ترنگا" کا کامیاب انعقاد"
اردھاپور ( شیخ زبیر ) اردھاپور میں نگر پنچایت، تحصیل آفس، پولیس محکمہ اور اسکولوں کے باہمی اشتراک سے عظیم الشان عوام بیداری ریلی بضمن "گھر گھر ترنگا"کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا. اس عوام بیداری ریلی میں نگر پنچایت اردھاپور کے صدر بلدیہ، نائب صدر بلدیہ، تمام کونسلرس، تحصیل آفس سے وابستہ افسران، افسران محکمہ پولس، ڈاکٹر اقبال ماڈل ہائی اسکول، مناکشی ہائی اسکول و جونیر کالج اور ضلع پریشد ہائی اسکول اردھاپور کے تمام اساتذہ اکرام، صدر مدرسین اور تمام طلبہ و طالبات نے اس ریلی میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا.
