ناندیڑ:16نومبر۔(نامہ نگار)اردھاپورتعلقہ کے گنپور دیہات میں کل شب لٹیروں نے گھر میں گھس کر بزرگ جوڑے کو مارپیٹ کرکے 11 لاکھ روپے لوٹ لئے۔سنبھاجی موہیتے (50 سال) مارپیٹ میں شدیدزخمی ہوئے ہیں انھیںناندیڑ میں ایک نجی ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کیاگیا ہے۔اردھاپوربسمت روڈ کے قریبی گنپورگاو¿ں میں سنبھاجی موہتے کا گھر ہے ۔کل نصف شب وہ اپنی فیملی کے ساتھ محوخواب تھے۔ گاو¿ں سے کچھ فاصلے پر واقع موہیتے کے مکان میں ڈکیت داخل ہوئے ۔اس وقت گھر میں بزرگ جوڑااور چھوٹے بچے شامل تھے ۔ ڈکیتوں کے ہاتھوں میں تیز اسلحہ تھے ۔انھوں نے سب کو مارپیٹ کی اورگھر میںموجود الماریوں کوتوڑ کر نقد رقم ‘سونے چاندی کے زیورات سمیت ایک لاکھ71ہزار روپیوں کامال لوٹ لیا ۔جب موہیتے نے دفاع کی کوشش کی توانھیں بے رحمی کے ساتھ پیٹ دیاگیا جس میں انکا ہاتھ فریکچر ہوگیا ہے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر اردھاپور پولس اسٹیشن کے اعلیٰ افسران و ملازمین جائے واردات پر پہنچے ۔ا س کے علاوہ ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے ‘ ایل سی بی کے پی آئی سنیل نکاڑجے‘ پانڈورنگ بھارتی ودیگر ملازمین بھی یہاں پہنچے ۔ اے پی آئی مہادیو مانجرم کر نے کہا کہ پولس جلد سے جلد ڈکیتوں کو گرفتار کر ے گی ۔