یوم اقلیت حقوق پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا حکام بالا سے مطالبہ
مالیگاؤں(عامر ایوبی) ریاست بھر میں آج حکومت کے جی آر کے مطابق یوم اقلیت حقوق کا انعقاد کرنا ضروری تھا لیکن اس کی حکم عدولی کی گئی اور اس دن کو فراموش کردیا گیا لیکن اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ارباب اقتدار سے ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں سنگھ کے ریاستی ذمہ دار ساجد نثار سر نے تحریری اطلاع کے ذریعے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے 18دسمبر کویوم برائے اقلیتی حقوق منانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ یوم اقلیت حقوق کے موقع پر اساتذہ و طلباء کی متحرک تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138نے ریاستی حکومت سے اقلیتوں کے حقوق اور مساءل کی یکسوئی کے لئے مطالباتی میمورنڈم ڈپٹی ضلع کلیکٹر، پرانت آفیسر،تحصیلدار کو ملاقات کر دیا گیا کیا گیا۔جس میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ
ریاست مہاراشٹر میں فوراً اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے، اقلیتی سماج کو آیین میں دیے اختیارات خاص طور پر قلم 29/1اور 30 میں موجود اختیارات کا فائدہ دیا جائے،ہر ضلع مقام پر اقلیتی ترقی آفیسر کی نامزدگی کی جاے، اقلیتی طلبہ کو بنا شرط مایناریٹی اسکالرشپ دیا جائے،
سچر کمیٹی رپورٹ،محمودالرحمن کمیٹی رپورٹ پر عمل درآمد کیا جائے،
ریاست مہاراشٹر میں فوراً اساتذہ کی بھرتی شروع کی جائے،
اقلیتی تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات،اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاپ کے پرپوزل کی
منظوری،ڈویزن منظوری،اپرول کی منظوری،گرانٹ، نان گرانٹ اسکولوں کو گرانٹ,20فیصدی گرانٹ کے لئے منظور شدہ اسکولوں کو مزید گرانٹ،اقلیتی تعلیمی اداروں کو ملیاکن قدرپیمای کی شرائط ختم کی جائے،بنا شرط اسکولوں،ڈویزن کو گرانٹ منظور کی جائے،اقلیتی تعلیمی اداروں، اساتذہ کو ٹی ای ٹی لازمی یہ شرط ختم کیجائے،و دیگر مطالبات کیے گئے،وفد میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و ریاستی جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد،ریاستی نایب صدر الطاف احمد، ممبر نعیم شاہیں،ممبر ریس سابق او ایس، ممبر لیاقت شیدا،انیس منصوری موجود تھے۔