ممبئی، 19 جولائی (ایجنسیز) شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج ڈپٹی وزیراعلیٰ اجیت پوار سے ایک خیر سگالیںملاقات کی – بدھ کی سہ پہر یہاں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے الگ ہونے کے بعد ان کی پہلی ملاقات ہے۔ایک پر سکون ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے کئی ایم ایل ایز کے ساتھ اجیت پوار کے چیمبر میں گئے۔
انہوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیااور تبادلہ کیا ،اس موقع پرسابق باس (ٹھاکرے) اور اس کے سیکنڈ ان کمانڈ (اجیت پوار) نے ایک مختصر گفتگو کی۔ ٹھاکرے نے اجیت پوار کو ’مشورہ‘ دیا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خود کو وقف کر دیں، اور سیاسی یکجہتی کے باوجود، انھیں کسانوں اور ریاست کے عام شہریوں کے مسائل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
ٹھاکرے نے بعد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ انہیں اجیت پوار کے بارے میں یقین ہے اور وہ شیوسینا کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی حکومت میں اپنے نئے کردار میں ریاست کے لوگوں کے ساتھ انصاف کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ’’میں نے اُن کے ساتھ ڈھائی سال کام کیا ہے اور میں اُس کی فطرت کو بخوبی جانتا ہوں… سیاسی کھیل چاہے کچھ بھی ہو، وہ عوام کو مطلوبہ مدد فراہم کریں گے…کچھ بھی ہو ایک بار پھر سرکاری خزانے کی چابیاں ان کے ہاتھ میں ہیں۔ "
اجیت پوار کے یکم جولائی کو این سی پی سے الگ ہونے کے بعد، اور 2 جولائی کو 9 وزراء اور ایم ایل اے کے ساتھ دوسرے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر شیوسینا-بی جے پی حکومت میں شامل ہونے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔