اجودھیا متنازعہ اراضی :سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے الزام میں 3 گرفتار

شاملی:سپریم کورٹ کی جانب سےاجودھیا متنازعہ اراضی پر دئے گئے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزپوسٹ ڈالنے کے الزام میں تین افراد کو شاملی پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے کمار نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ کوتوالی کیرانہ علاقے کے محلہ آلکلا باشندہ صادق اس کے ساتھی آصف اور اجرائیل پر الزام ہے کہ انہوں نے اجودھیا فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالی تھی۔ ملزموں نے ایس ڈی پی آئی تنظیم سے جڑنے کی بھی اپیل کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزموں کے یہ سرگرمی شاملی پولیس کی خفیہ نظروں سے نہیں بچ سکی۔ معاملے میں کیرانہ کوتوالی کے ایس آئی دھرمیندرسنگھ یادو کی جانب سے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے اور ملزموں کو گرفتار کر کے آگے کی کاروائی کی جارہی ہے۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ شوسل میڈیا پر اشتعال انگیز اور قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے والوں پر پولیس کی اچکتی نظر ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading