ناندیڑ:23 دسمبر(ورق تاز ہ نیوز) ساوتھ سنٹرل ریلوے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے 813ویں عرس کے لیے خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔
1) ٹرین نمبر 07187/07188 ناندیڑ-اجمیر-ناندیڑ اسپیشل ٹرین: ٹرین نمبر 07187 ناندیڑ تا اجمیر اسپیشل ٹرین ناندیڑ سے 02 جنوری کی صبح 05.45 بجے روانہ ہوگی اور پورنا، پربھنی، سیلو، پرتور، جالنا، اورنگ آباد، روٹیگاو¿ں، منماڈ، جلگاو¿ں، بھساول، کھنڈوا، بھوپال، اجین، رتلام، چندریاہوتے ہوئے اگلے دن 15.15 دوپہربھلواڑہ سے ہوتے ہوئے اجمیر پہنچے گی۔واپسی کے سفر میں، ٹرین نمبر 07188 اجمیر تا ناندیڑ اسپیشل 09 جنوری 2025 کو اجمیر سے رات 23.20 بجے روانہ ہوگی اور اسی راستے سے تیسرے دن صبح 06.45 بجے ناندیڑ پہنچے گی۔اس ٹرین میں کل 24 ڈبے ہیں۔
2) ٹرین نمبر 07732 / 07733 کاچی گوڑا – اجمیر – کاچی گوڑا :ٹرین نمبر 07732 ۔03 جنوری 2025 کو رات 23.00 بجے کاچی گوڑا سے روانہ ہوگی اور نظام آباد، ناندیڑ، پورنا، بسمت، ہنگولی، واشیم، اکولہ، کھنڈوا، بھوپال، اجین، چیگر، سے ہوتے ہوئے 05 جنوری کو 14.30 بجے اجمیر پہنچے گی۔واپسی کے سفر میں ٹرین نمبر 07733 اجمیر سے 08 جنوری کو رات 19.05 بجے روانہ ہوگی اور اسی روٹ پر 10 جنوری کو صبح 10 بجے کاچی گوڑہ پہنچے گی۔اس ٹرین میں 19 بوگیاں ہوں گی۔
3) ٹرین نمبر 07730/07731 حیدرآباد – اجمیر – حیدرآباد اسپیشل ٹرین :ٹرین نمبر 07730 حیدرآباد سے اجمیر اسپیشل 03 جنوری 2025 کو شام 16.00 بجے حیدرآباد سے روانہ ہوگی اور سکندرآباد، نظام آباد، ناندیڑ، پورنا، بسمت، ہنگولی، واشیم، اکولا، کھنڈوا، بھوپال، اجین، رتلام، چندریا سے ہوتی ہوئی اجمیر پہنچے گی۔ تاریخ 05 جنوری صبح 06.15 بجے تک پہنچ جائے گی۔واپسی کے سفر میں، ٹرین نمبر 07731 اجمیر تا حیدرآباد اسپیشل ٹرین 08 جنوری کو رات 20.00 بجے اجمیر سے روانہ ہوگی اور اسی راستے سے تیسرے دن صبح 07.45 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔ اس ٹرین میں 19 بوگیاں ہوں گی۔