اترپردیش: جسمانی تعلقات سے انکار کرنے پر شوہرنے بیوی کوقتل کرنے کے بعد اپنے عضو مخصوص کو کاٹ لیا۔

اترپردیش: جسمانی تعلقات سے انکار کرنے پر شوہرنے بیوی کوقتل کرنے کے بعد اپنے عضو مخصوص کو کاٹ لیا۔

گورکھپور(اترپردیش): بیوی نے جسمانی تعلقات سے انکار کرنے پر غصہ میں ایک شخص نے اپنے عضو مخصوص کو کاٹ لیا۔ یہ واقعہ گورکھپور کے پوکھار گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب 24سالہ انوارالحسن نامی شخص کی شادی ایک سال قبل ہی ہوئی ہے۔ انور الحسن گجرات کے سورت میں کام کرتا ہے۔ آج وہ گھر پر اکیلا تھا۔ اس نے اپنی بیوی کو صحبت کرنے کیلئے آمادہ کیا لیکن اس نے انکار کردیا۔

جس کی وجہ سے شدید غصہ میں آکر انور الحسن نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر ا س کی جان لے لی۔ اس کے خود اپنے عضومخصوص کوبھی کاٹ لیا۔ پڑوسیوں نے لڑکی کی نعش کوزمین پر پڑا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس فورا موقع واردات پہنچ کر انور الحسن کو علاج کیلئے گورکھپور کے بابا راگھو داس میڈیکل کالج منتقل کیا۔ اور متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کے والد نے الزام لگایا کہ انور الحسن جہیز کیلئے ان کی لڑکی کو ہراساں کیا کرتا تھا۔ والد کی شکایت پرپولیس نے انور الحسن کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading