”اب کی بار بس کروےار“‘کانگرےس کانےانعرہ:اشوک راو¿

اورنگ آباد:7فروری ( ورق تازہ نیوز)اےک طرف مرکزی حکومت نے ملک کے اعلی طبقات کو دس فےصداوررےاستی حکومت نے مراٹھاسماج کو 16فےصد رےزورےشن دےنے کافےصلہ کےاہے لےکن مسلمانوں کو رےزروےشن سے کےوں محروم رکھاگےا؟ اسطرح کاسوال پوچھتے ہوئے کانگرےس کے رےاستی صدرورکن پارلےمنٹ اشوک چوہان نے مودی وپھڑنوےس حکومتوں پر نشانہ سادھا۔ 2013ءمےںکانگرےس اےن سی پی رےاستی حکومت نے مسلم سماج کو 5فےصدرےزروےشن دےنے کافےصلہ کےاتھالےکن جےسے ہی بی جے پی شےوسےناحکومت قائم ہوئی اس نے اس معاملہ کوسنجےدگی سے نہےں لےا اور عدالت کے فےصلے کی بھی پامالی کی۔ ٹھےک اسی طرزپر دھنگر سماج کو بھی وزےراعلی دےوےندرپھڑنوےس نے رےزروےشن دےنے کاجووعدہ کےاتھاانہےں بھی چارسال گزرجانے کے باوجود رےزروےشن نہےں دےاگےا۔ لےکن مرکز ورےاست مےں کانگرےس کی حکومتےں بنےں گی اورتمام طبقات کے ساتھ انصاف کےاجائےگا۔ اسطرح کادعوی بھی اشوک چوہان نے کےا۔ وہ دولت آباد مےں منعقدہ پارٹی اجلاس مےں شرکاءسے مخاطب تھے۔اشوک چوہان نے نصف گھنٹے کی تقرےرمےں بی جے پی شےوسےناکے ساتھ ساتھ وزےراعظم نرےندرمودی کوبھی نشانہ بناےا۔انہوں نے کہاکہ ےہ حکومت محض اعلان کرنے والی حکومت ہے۔رےاست مےں شدےدترےن قحط سالی کے باوجودبھی کسانوں کو امداد فراہم نہےں کی گئی۔قحط سالی کااعلان کےاگےا۔ لےکن قحط سالی کے باوجودکسانوںکوسہولےات فراہم نہےں کی گئےں۔ مہاراشٹرمےں جب کانگرےس اےن سی پی حکومت تھی تب رےاست مےں روزگار‘صنعت ‘ سرماےہ کاری مےں پہلے مقام پرفائز تھی لےکن بی جے پی شےوسےناحکومت کے سبب رےاست جرائم کی وارداتوںمےں پہلے مقام پرفائز ہوگےاہے ۔کسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کوراحت پہنچانے کے ضمن مےں کوئی فےصلہ نہےں کےاگےا۔ پھڑنوےس حکومت نے جانوروں کےلئے چارہ چھاو¿نےاں شروع نہ کرتے ہوئے لےڈےزڈانس بار شرو ع کردےے۔انہوں نے مودی کی سخت الفاظ مےں تنقےدکرتے ہوئے کہاکہ مودی جوکہتے ہےں وہ کبھی نہےں کرتے۔لوگوں کو صرف اورصرف گمراہ کرنے کاکام مودی نے کےاہے۔ بےروزگاری‘مہنگائی‘مذہبی منافرت اس حکومت کے تحفے ہےں۔اس لئے اب کی بار مودی سرکارنہےں بلکہ اب کی باربس کروےار کانعرہ دےناہوگا۔اس حکومت کے پاس ملک کی ترقی کےلئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل اورپالےسی ہی موجودنہےں ہے۔ ےہ حکومت کارپورےٹ سےکٹر کی خےرخواہ ہے اورٹےکس کے عوض مےں عوام کی جےب پر ڈاکے ڈالنے والی ہے۔ جس کے سبب ملک کی معاشی حالت دن بدن خستہ ودگرگوں ہوتی جارہی ہے۔کسانوں کوفراموش کرکے ملک کے چند کارپورےٹ گھرانوں کاکھلونا مودی حکومت بندچکی ہے۔آخرمےں انہوں نے شرکاءسے اپےل کی کہ پارلےمانی انتخابات ملک کےلئے نہاےت اہمےت کاحامل ہے اسلئے عوام الناس کوچاہئے کہ وہ ووٹ دےنے سے قبل اپنے سےاسی شعور کی بےداری کامظاہرہ کرےں اورسوچ سمجھ کررائے دہی کرےں۔راہل گاندھی کوملک کاوزےراعظم بناناہے اوررےاست مےں دوبارہ کانگرےس حکومت لاناہے ۔کانگرےس نے ہمےشہ غرےب پسماندہ طبقات اوراقلےتوں کی ترقی کےلئے کام کےاہے۔ حکومت حاصل ہونے پروہ اسی پالےسی پر عمل پےرارہے گی۔ اسطرح کا دعوی بھی اشوک چوہان نے کےا۔ اس پروگرام مےں سابق وزےر باباصدےقی‘ضلع صدر عبدالستار‘ شہرصدرنامدےوپوار‘ سابق اےم اےل اے کلےان کاڑے‘ جگناتھ کاڑے‘ جنرل سےکرےٹری کرن پاٹل ڈونگاو¿نکر‘سبھاش جھامبڑ‘روےندر بنسوڑ‘ڈاکٹرپون ڈونگرے‘ودےگر عہدےداران موجودتھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading