ناندیڑ : مائناریٹی میڈیا اسوسیشن کے نئے عہدیداران کااستقبال

ناندیڑ :7فروری(ورق تازہ نیوز)مائناریٹی میڈیا اسوسیشن کی نئی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آنے پر مختلف سماجی و ملی تنظیموںکی جانب سے استقبالیہ پروگرام لئے جارہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں سوراجیہ سینا کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سوراجیہ سینا کے کارگذار صدر فاروق احمد اور ان دیگر ساتھیوں نے مائناریٹی میڈیا اسوسیشن کے نو منتخب صدر سینئر صحافی ضمیر احمد خان ،نائب صدرفری لانس جرنلسٹ جاوید ہاشمی،جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ محمدشاہد ،جوائنٹ سیکریٹری مدیر روزنامہ ورق تازہ نقی شاداب اور خازن منور خان مانی کی گلپوشی اور شال پوشی کی اورانہیں مبارکباد دیتے ہوئے تنظیم کے ذریعہ بہتر کام کرنے کا مشورہ دیا ۔اس موقع پر فاروق احمد نے مائناریٹی میڈیا اسوسیشن کی سابقہ کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں تنظیم کے دائرے کو وسیع کرنے کا مشورہ دیا ۔صحافیوں کے مسائل کے علاوہ سماجی مسائل کو حل کرنے میں بھی اہم رول اداکرنے کی نصیحت کی ۔
دریں اثناجمعیتہ علماء(محمود مدنی گروپ) کی جانب سے مائناریٹی میڈیا اسوسیشن کے نو منتخب عہدیداران کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہتر مستقبل کےلئے نیک خوہشات ظاہر کی گئی ۔جمعیت کی ذمہ داران نے اسوسیشن کے ذمہ دران کا ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلایا ۔تہنیتی تقریب میں جمعہ علماءکے جن ذمہ داران نے شرکت کی ان میں ضلع جنرل سیکریٹری صدر سلیم دیشمکھ ، ضلع سیکریٹری و سابقہ کارپوریٹر رحیم احمد خان ،شہر سیکریٹری حافظ جنید، عبدالستار،ضلع سیکریٹری حافظ عبدالخبیر ،سید عارف ،محمد صادق ودیگر افراد موجود تھے ۔ مائناریٹی میڈیا اسوسیشن کے بارے میں سلیم دیشمکھ نے کچھ اس انداسز میں اپنے تاثرات ظاہر کئے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading