اب ریلوے اسٹیشن پر کھانے پینے کی اشیا ٕ سستی ملیں گی

نٸ دہلی۔29۔اکتوبر۔ٹرین یا ریلوے اسٹیشن پر آپ کو سامان خریدنے کے لئے نقدی رقم لے کر نہیں چلنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جلد ہی تمام اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کی جا سکے گی۔ریلوے وینڈروں کو پی او ایس (پوائنٹ آف سیل) ہینڈ ہیلڈ مشین دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یکم نومبر سے شتابدی، دورنتو اور راجدھانی جیسی ٹرینوں سے اس پروجیکٹ کی شروعات ہو گی۔غیر قانونی وینڈر ہو یا پھر ریلوے وینڈر، مسافروں کو ہمیشہ شکایت رہتی ہے کہ ان سے زیادہ پیسہ لیا جاتا ہے. پانی کی بوتل سے لے کر چائے تک کا زیادہ پیسہ وصول کیا جاتا ہے۔ اب مسافروں کو اس پریشانی سے نجات ملے گی۔ مسافر پی او ایس سے براہ راست طور پر ریلوے کھاتہ میں پیسہ جمع کر سکیں گے۔

rail food

اس لئے اٹھایا یہ قدم- ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، دورنتو، شتابدی اور راجدھانی وغیرہ جیسی ٹرینوں میں مسافروں سے کھانے پینے کا چارج ٹکٹ کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ٹرین میں مسافر پانی کی بوتل، چائے اور نمکین وغیرہ سامان بھی خریدتے ہیں، ان کا پیسہ وینڈروں کو نقد میں دینا پڑتا ہے۔ اس میں وینڈروں کے ذریعہ زیادہ چارج کرنے کی شکایتیں آتی رہتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے ہی ریلوے وینڈروں کو پی او ایس مشین دے گا جس میں آپ کھانے پینے کی وہی قیمت دے سکیں گے جو ان کی اصل قیمت ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading