جماعت اسلامی ہند ناندیڑکی جانب سے وطنی بھائیوں کیلئے مسجد کا تعارف پروگرام

ناندیڑ۔29.اکتوبر۔دیگلور ناکہ مسجد انور المساجد میں وطنی بھائیوں کے لئے ایک مسجد کا تعارف پروگرام لیا گیا یہ پروگرام جماعت اسلامی ہند ناندیڑ شعبہ دعوت کے زیر اہتمام لیا گیا جس میں پرانے شہر کے تمام سر کل کے لوگوں نے اپنے روابط اور جان پہچان کے غیر مسلم بھائیوں کو اس پروگرام میں شرکت کروایا تقریب ۵۰ تا ۶۰ افراد اسلامی پروگرام میں شامل تھے جس میں ڈاکٹر ٹیچر تاجر مزدور طالب علم نے شریک کی تھی
اس پروگرام میں سب سے پہلے شرکت کرنے والوں کے لیے استقبال کیا گیا اور درج ذیل باتیں بتائے گی

♦مسجد کیا ہے مسجد کی اسلام میں اہمیت اور اس کی ضرورت
♦مسجد اللہ کی عبادت کی جگہ توحید کا درس اس میں دیا جاتا ہے
♦اذان کا مطلب اور کیوں ضروری ہے
♦وضو اور طہارت کی اہمیت
♦نماز کی اہمیت اور اس کے ساتھ ساتھ دو رکعت نماز جماعت کے ساتھ پڑھائی گئی ۔

اس پروگرام میں مراٹھی اور ہندی زبان میں غیر مسلم بھائیوں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے سوالوں کا جواب بھی دیا گیا اس پروگرام میں غیر مسلم بھائیوں کے لئے 20 تا 25 قرآن مجید تقسیم کی گئی اور حاضرین کو ناشتہ اور چائے کا اہتمام کیا گیا تھا۔وطن بھائیوں نے اس پروگرام میں شرکت کرکے خوشی کا اظہار ظاہر کیا اور کہا کہ اس سے مسلمانوں کے اور اسلام کے بارے سن کر ہمیں اچھا معلوم ہوا ہے۔اس طرح کی اطلاع جماعت اسلامی ہند ناندیڑ نے دی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading