اب ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے بغیرکارڈ کے روپئے نکالیں، نئی سروس کاآغاز

ممبئی :ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اپنے صارفین کے لئے خاص سروس شروع کی ہے۔ اس نئی سروس یونوکیش کے ذریعہ اب آپ کوایس بی آئی کے1.65لاکھ اے ٹی ایم سے رقم نکالنےکے لئے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال نہیں کرنا ہوگا۔ملک میں بغیرکارڈ کے رقم نکالنے کی سہولت دینے والا اسٹیٹ بینک آف انڈیا پہلا بینک بن گیا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ یونوڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم ہے، جو85 ای کامرس کمپنیوں کی خدمات دیتا ہے۔ ایس بی آئی نےاسےنومبر2017 میں لانچ کیا تھا۔ فروری 2019 تک یونو ایپ کے1.8 کروڑڈاون لوڈ ہوچکے ہیں۔ اس کے70 لاکھ ایکٹیوصارف ہیں۔ یونوایپ کو اینڈرائڈ اورآئی اوایس پرڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

 

ایسے نکالے بغیراے ٹی ایم کے کیش:اس کے لئے صارف کو یونوایپ پرکیش نکالنے کا متبادل ملے گا۔ ایپ میں کیش ٹرانزکشن کے لئے 6 نمبرات کا پن سیٹ کرنا ہوگا۔ اس ٹرانجکشن کے لئے انہیں اپنے موبائل پرایس ایم ایم کے ذریعہ 6 نمبرات کا ریفرنس نمبربھی ملے گا۔ اس کے بعد آپ اپنی نزدیک کے اے ٹی ایم میں جاکر30 منٹ کے اندررقم نکال سکیں گے۔
وہاں پرآپ کو 6 نمبرات کا پن اور6 نمبرات کا ریفرنس نمبرڈالنا ہوگا۔ یہ ڈالتے ہی اے ٹی ایم سے کیش آپ کے ہاتھ میں ہوگا۔ اس نئی سہولت سے آپ کے کارڈ سے منسلک فراڈ کا خطرہ ختم ہوجائے گا۔ اس خدمت کو دینے والے اے ٹی ایم کا نام یونو کیش پوائنٹ ہوگا۔
ملیں گے یہ فائدے:ایس بی آئی کے چیئرمین رجنیش کمارکے مطابق اس سہولت کے ذریعہ ڈیبٹ کارڈ سے منسلک خطرے دورہوں گے۔ ان کے مطابق آئندہ دو سال میں یونوکے ذریعہ وہ پورا ٹرانجکشن سسٹم ایک پلیٹ فارم کے اندرلانا چاہتے ہیں۔

Leave a comment