ابوظہبی ،۶۱نومبر(پی ایس آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیوی ٹیم 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کیوی ٹیم کی جانب سے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا جو صحیح ثابت نہیں ہوا اور پاکستانی ٹیم ابتدا سے ہی میچ پر حاوی رہی۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 ، حسن علی، محمد عباس اور حارث سہیل نے 2, 2 وکٹیں لیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کپتان کین ولیم سن نے بنائے ،وہ 112 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔قبل ازیں ابوظہبی میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرکے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔کیوی ٹیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اعجاز پٹیل ہماری ٹیم میں آج ڈیبو کر رہے ہیں اور ان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور امام الحق اور حسن علی بھی میچ میں کھیل رہے ہیں۔تاہم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باو¿لر محمد عباس کو ٹرمپ کارڈ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں انہوں نے عمدہ باو¿لنگ کا مظاہر کیا تھا اور 2 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ کیوی ٹیم کے دورہ یو اے ای کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں جبکہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی میچز کی بات کی جائے تو اس سیریز میں پاکستان نے کیوی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا اور مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔تاہم ون ڈے سیریز کی ابتدا پاکستان کی شکست سے ہوئی تھی لیکن دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرا اور آخری میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا اور سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کپتان سرفراز احمد، امام الحق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، اسد شفیق، حسن علی، بلال آصف، محمد عباس اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔کیوی ٹیم میں کپتان کین ولیم سن، کے اے روال، ٹی ڈبلیو لیتھم، روس ٹیلر، بی جے واٹلنگ، ہینری نیکولز، کولن دے گرانڈہوم، نیل واگنر، اعجاز پٹیل، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی شامل ہیں۔