فیس بک پر یوگی اور آر ایس ایس کیخلاف تبصرہ کرنے پر 5 افراد پر ایف آئی آر ایک گرفتار

کیا اب بھی آپ سوشل میڈیا پر کمینٹ کریں گے اگر ہاں تو Yesلکھیں.

اس معاملے میں رانا سلطان جاوید، ذیشان،ہارون خان، شفیق اور کنگ خان کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے،اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بہرائج: یوپی پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ آئی ٹی ایکٹ کے تحت پانچ افراد پر ایف آئی آر کیا گیا ہے جن پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے بارے میں ناپسندیدہ ریمارکس کرنے کا الزام ہے. ہنوز صرف ایک کی گرفتاری کی اطلاع ہے.

جن ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ان کے نام اس طرح ہیں- رانا سلطان جاوید، ذیشان، ہارون خان، شفیق اور کنگ خان – بہراچ میں جمعرات کو گورو گپتا کی جانب سے یکہ بعد دیگر کیس رجسٹرڈ کیا گیا تھا. پانچوں نے مبینہ طور پر بدھ کو اس تبصرے کو پوسٹ کیا تھا، جس کے بعد مقامی رہائشیوں نے احتجاج کیا اور پولیس سے شکایت کی.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading