ناندیڑ: 17 اپریل: (ورق تازہ نیوز) ضلع میں آج تک کوروناوائرس انفیکشن کا ایک بھی مریض مثبت نہیں پایاگیا ہے اسلئے ضلع کی صورتحال قابو میں ہے۔ اب تک قرنطینہ شہریوں کی کل تعداد 570 ہے۔ ان میں سے قرنطینہ کا دورانیہ 182افراد نے مکمل کیا ہے ہے اور 56 افراد زیر نگرانی ہے۔ ان میں سے ہسپتال میں 40 افرادکورنٹائن ہیں۔ گھر میں بھی ، قرنطینہ میں 530 افراد ہے ۔آج 26 شہریوں کے نمونے معائنہ کے لئے لئے گئے۔ اب تک 322 نمونوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔
ان میں سے 290 نمونے منفی پائے گئے اور 27 نمونوں کے معائنے کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔ نیز ، 5 نمونے مسترد کردیئے گئے ہیں۔ضلع سے باہر آنے والے تارکین وطن کی کل تعداد 75 ہزار 64 ہے اور انہیں اپنے گھر ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت ناندیڑ نے بتایا کہ اس کے ہاتھ پر مہریں بھی لگائی گئی ہیں۔