آسام : کابینہ نے سرکاری مدارس ،سنسکرت اداروں کو بند کرنے کی تجویز کو دی منظوری

گوہاٹی: آسام کابینہ نے اتوار کے روز تمام سرکاری  مدرسوں اور سنسکرت سکولوں کو بند کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں ریاستی اسمبلی کے آئندہ موسم سرما اجلاس میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔ یہ جانکاری پارلیمانی امور کے وزیر چندر موہن پٹواری نے دی۔

آسام حکومت کے ترجمان ، پٹواری نے کہا کہ  مدرسہ اور سنسکرت  اسکولوں سے متعلق موجودہ قوانین کو واپس لیا جائے گا۔ایک بل اسمبلی کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ آسام اسمبلی کا سرمائی اجلاس 28 دسمبر سے شروع ہوگا۔ وزیر تعلیم ہیمنت بسوا سرما نے پہلے کہا تھا کہ آسام میں 610 سرکاری مدرسے ہیں اور حکومت ان اداروں پر ہر سال 260 کروڑ روپے خرچ کرتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading