آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر پر ترنگا کیوں نہیں لہرایاجاتا تھا : اشوک چوہان

ناندیڑ:2ستمبر(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر سمیت ناندیڑمیں وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مہا جنادیش یاترا نکالی جس میں انھوں نے ناندیڑمیں قیام کے دوران کانگریس اور اسکے قائدین کوآڑے ہاتھوں لیاجس کا آج سابقہ وزیراعلیٰ و کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اشوک راوچوہان نے جواب دیتے ہوئے سوال پوچھا کہ سال 1947 تا سال 2003 ءتک ناگپورمیں راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے ہیڈ کوارٹر پر ترنگا پرچم کیوں نہیں لہرایاگیا؟

جبکہ کانگریس کی جانب سے آر ایس ایس دفتر پر پرچم لہرانے کیلئے مورچہ نکالا گیا تھا اس وقت کے ایم ایل اے او رموجودہ وزیراعلی دیویندر پھڑنویس نے اسکی مخالفت کیوں کی تھی؟

30 اور 31 اگست کو وزیراعلی پھڑنویس کی مہاجنادیش یاترا ناندیڑ میں تھی ۔اس دوران وزیراعلی نے مختلف موضوعات پر بیانات دئیے تھے اسی لئے آج اشوک راو نے پریس کانفرنس منعقد کی ۔اس موقع پر کانگریس ضلع صدر گوئند راو ناگولی کر ‘شکرکارخانہ چیرمین گنپت راو تڑکے ‘امر راجورکر ایم ایل سی ‘ سنتوش پنڈاگڑے ‘ منتجب الدین وغیرہ موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading