آدھار اسپتال اور سیوا چلڈرن اسپتال کو دس ہزار جرمانہ

ناندیڑ:11 فروری:( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میونسپل کارپوریشن شہر کے اسپتالوںمیں بائیو میڈیکل فضلہ کو غلط طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے اسپتالوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ تاہم، اسپتال کا انتظامیہ اپنابائیو میڈیکل کچرا میونسپل کارپوریشن کی گھنٹہ گاڑی میںڈالنے سے باز نہیںآرہے ہیںشہر کے اسپتالوں کے بائیو ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے قانونی ضابطہ موجود ہے۔

اس کا مقصد وہاں بائیو ویسٹ پہنچانا ہے۔پھر تنظیم بائیو ویسٹ کو اس طرح ٹھکانے لگاتی ہے کہ اس سے دوسروں کی صحت کو خطرہ نہ ہو۔لیکن اسپتال کاانتظامیہ کچھ رقم پچانے اورمحنت سے بچنے کےلئے اس کچرے کوکارپوریشن کی کچرا اٹھانے کیلئے آنیوالی گھنٹہ گاڑی میںڈال رہے ہیں۔میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے، ایڈیشنل کمشنر بابا صاحب منوہرے، ڈپٹی کمشنر شبھم کیاتموار نے اپنے ساتھی افسران اور ملازمین سے ایسے اسپتالوں کو تلاش کرنے کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

کئی ڈسپنسریوں سے نقد جرمانے وصول کیے گئے ہیں۔آج 11 فروری کو کارپوریشن کے افسران محمد صادق رمیش چورے، راجیندر گنڈموار، کشن تارو، ستیش مکاپلے، سنجے جگتکر، اور دیگر نے کارپوریشن کی گھنٹہ گاڑی میں بائیو میڈیکل کچراڈالنے پر آدھار اسپتال اور سیوا چلڈرنس اسپتال کی تلاشی لی اور مجموعی طور پر ہر ایک کو 5000 روپے جرمانہ عائد کیاگیا

اپنی رائے یہاں لکھیں