آبادی پر قابو پانے کے لئے قانون کی ضرورت نہیں: جاؤڈیکر

نئی دہلی، 2 مارچ (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پیر کے روز کہا کہ آبادی کو قابو میں کرنے کے لئے کسی قانون کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے لئے تعلیم اور وقت درکار ہے۔مسٹر جاؤڈیکر نے یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں استاد کے احترام کی تقریب اور ’صفر سے با اختیار ‘ قومی کانفرنس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے سب کچھ ممکن ہے اور اس سے بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’اکثر پوچھا جاتا ہے کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون کب لایا جائے گا۔ میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ آبادی کنٹرول کرنے کے لئے قانون کا ضرورت نہیں ہے۔ اس کے لئے تعلیم اور وقت کی ضرورت ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ افراد اپنے خاندان کے بڑھنے کو قابو میں کرسکتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading