نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ نیلامی 19 دسمبر کو دبئی میں ہوگی۔ اس کے ساتھ کھلاڑیوں کو ریٹین (برقرار) کرنے اور ٹریڈ (فروخت) کرنے کی آخری تاریخ 26 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ نیلامی بیرون ملک ہو رہی ہے۔
آئی پی ایل ٹیموں کے پاس 29 نومبر تک کا وقت ہوگا کہ وہ برقرار اور فارغ کئے جانے الے کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرائیں۔ آئی پی ایل کی تمام 10 ٹیموں کے پاس 100 کروڑ روپے کا والیٹ ہوگا۔
جو کہ گزشتہ سیزن سے 5 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ اس بڑے اعلان سے پہلے ہی ممبئی انڈینز نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کو لکھنؤ سپر جائنٹس سے خرید لیا ہے۔
پچھلے سیزن میں شیفرڈ نے لکھنؤ کے لیے صرف ایک میچ کھیلا تھا۔ یہ ڈیل 50 لاکھ روپے میں ہوئی ہے۔ اس بار نیلامی میں کئی غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔