جے پور:18ڈسمبر۔یہاں چل رہی آئی پی ایل نیلامی میں یوراج سنگھ اوران کے مداحوں کے لئے بری خبرآئی ہے۔ پہلے دورکی بولی (نیلامی) میں یوراج سنگھ پرکسی فرنچائزی نے داوں نہیں لگایا ہے۔ یوراج سسگھ کی بنیادی قیمت (بیس پرائز) ایک کروڑروپئے تھا، لیکن کسی ٹیم نے انہیں خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ایک وقت تھا جب یوراج سنگھ کا جلوہ تھا اوروہ 16 کروڑکی ریکارڈقیمت میں بھی فروخت ہوئے تھے، لیکن خراب کارکردگی کے سبب آج ان پرداوں لگانے والا کوئی نہیں ہے۔ حالانکہ ابھی یوراج سنگھ کی امیدیں ختم نہیں ہوئی ہیں، کیونکہ دوسرے مرحلے کی بولی میں ان پرداوں لگایا جاسکتا ہے۔
عرش سے فرش پریوراج:یوراج سنگھ کوسال 2014 میں آرسی بی نے 14 کروڑکی ریکارڈ قیمت پرخریدا تھا۔ اس کے بعد سال 2015 میں دہلی ڈیئرڈیولس نے انہیں 16 کروڑروپئے میں خریدا۔ سال 2016 میں سن رائزرس حیدرآباد نے یوراج سنگھ پر7 کروڑروپئے میں خریدا۔ یوراج سنگھ پھراچھی کارکردگی نہیں پیش کرسکے۔ اس کے بعد سال 2018 میں کنگس الیون پنجاب نے آخری وقت میں یوراج سنگھ کودوکروڑروپئے میں خریدا۔ اس کے بعد بھی یوراج سنگھ نے خراب کارکردگی کی، اس کا خمیازہ انہیں اس آئی پی ایل نیلامی میں بھگتنا پڑرہا ہے۔ ایسا پہلی بارہوا ہے کہ یوراج سنگھ آئی پی ایل نیلامی میں نہیں فروخت ہوسکے۔
کن کھلاڑیوں کی چمکے گی قسمت؟:کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے کارلوس بریتھ ویٹ کو5 کروڑروپئے میں خریدا ہے۔ کنگس الیون پنجاب نے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو 4.20 کروڑروپئے میں خرید لیا ہے۔ شمران ہیٹ مائرکو4 کروڑ 20 لاکھ میں رائل چیلنجرس بنگلورنے خریدا۔ جانی بیرسٹوکودوکروڑ20 لاکھ میں حیدرآباد نے خریدا۔ دہلی کیپٹل نے اکشرپٹیل کو پانچ کروڑروپئے میں خریدا۔ دہلی اورپنجاب کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کوملا۔ گرکیرت سنگھ کو50 لاکھ میں آرسی بی نے خریدا۔