آئی سی یو بستر کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو یقینی بنانے کی ضرورت: ٹھاکرے

uddhavممبئی، 6 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر حکومت نے ہندوستانی فوج، بحریہ، ریلوے، بندرگاہ اور دیگر مرکزی اداروں کو کوورنا وائرس کووڈ۔19′ کے مریضوں کے لئے مزید بستر فراہم کرانے کے لئے کہا ہے۔وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آج کہا کہ گزشتہ تقریبا تین ماہ سے ریاستی حکومت کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے اور اسے کنٹرول میں رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 ٹیسٹ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بالکل ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔
منظم حکمت عملی کے حصے کے طور پر حکومت کوکووڈ۔19 مریضوں کے لئے آئی سی یو بستر کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، جس کے لئے انہوں نے ذاتی طور پر ہندوسانی فوج، ہندوستانی بحریہ،انڈین ریلوے، بندرگاہوں اور ریاست میں واقع دیگر مرکزی تنظیموں سے رابطہ کیا ہے۔
مسٹر ٹھاکرے نے کہا، ”مرکز نے مئی کے دوران کورونا معاملات کی تعداد میں اضافہ کا اشارہ دیا ہے، اس لئے حکومت نے ممبئی، پونے اور دیگر مقامات پر زیادہ سے زیادہ آئی سی یو بستر فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے“۔
حکومت نے پہلے ہی نہرو سائنس سینٹر، مہالکشمی ریس کورس، نہرو تارامنڈل، گوریگاؤں نمائش مرکز، رچرڈسن کروڈس فیکٹری، باندرا-کرلا کمپلیکس اور دیگر مقامات پر بنیادی اور آئی سی یو علاج کے لئے بہت بڑی سہولیات قائم کی ہیں۔