ججوں کے لئے آئین ہی گیتا، قرآن، بائبل: جسٹس گپتا

ججوں کے لئے آئین ہی گیتا، قرآن، بائبل: جسٹس گپتا

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) ”آئین ججوں کے لئے مقدس گرنتھ ہے۔ جب کوئی جج عدالت میں بیٹھتا ہے تو اس کے لئے آئین ہی گیتا، قرآن، گروگرنتھ صاحب اور بائبل ہوتا ہے“۔یہ بات سپریم کورٹ کے جج دیپک گپتا نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے زیر اہتمام میں بدھ کی شام منعقد ہ اپنی الوداعی تقریب میں کہی۔

کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہ الوداعی تقریب میں جسٹس گپتا نے کہا کہ ججوں کے لئے آئین ہی اس کا مقدس کتاب ہوتا ہے۔ ججوں کے لئے آئین ہی گیتا، قرآن، بائبل اور گروگرنتھ صاحب ہیں۔جسٹس گپتا نے کہا، ”اچھا وکیل بننے کے لئے آپ کو سب سے پہلے بہتر انسان بننا ہوتا ہے۔ آپ کو ہر کسی کے مسائل کے تئیں حساس رہنا ہوتا ہے“۔

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی جج کو الوداعی تقریب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی ہے۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال اور ایس سی بی اے کے صدر دشینت دوے اور کئی سینئر ایڈووکیٹ اسکرین پر نظر آئے۔

اس سے پہلے پرانی روایت کے تحت جسٹس گپتا نے اپنے دور کے آخری دن چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کچھ معاملوں کا نمٹارا کیا۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading