آئی ایم اے کمپنی دھوکہ دہی معاملہ‘معروف عالم دین مولانا حنیف افسرعزیزی گرفتار

بنگلور:12جولائی (ایجنسیز)حلال سرمایہ کاری کے نام پر ّآئی ایم اے کمپنی کی دھوکہ دہی کے بعد ایک جانب ہزاروں خاندان پریشان ہیں اورانصاف کے منتظرہیں تو وہیں دوسری طرف اہم شخصیات کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ّآئی ایم اے کمپنی کی دھوکہ دہی کے معاملے ایس ّآئی ٹی نے کئی اہم افراد کو گرفتار کیاہے۔ شہر کے معروف عالم دین مولانا حنیف افسرعزیزی کو بھی پولیس نے گرفتار کیاہے۔معاملے کی جانچ کررہی ہے ایس ّآئی ٹی نے ریاست کے معروف عالم دین مولانا حنیف افسر عزیزی کو گرفتار کیاہے۔ مولانا حنیف افسر عزیزی مسجد بیوپاریاں کے خطیب وامام ہیں۔ ایس ّآئی ٹی کے مطابق سال 2017 میں مولانا حنیف افسر عزیزی کو ّآئی ایم اے کمپنی سے تقریبا تین کروڑروپئے کی مالیت کا ایک گھر تحفہ میں ملا تھا۔ بنگلورو کے ایچ بی ّآر لے ّآو¿ٹ میں یہ مکان موجود ہے۔ایس ّآئی ٹی نے کہاہے کہ مولانا حنیف افسرعزیزی نےعوام کو ّآئی ایم اے کمپنی کی جانب راغب کیا۔ مولانا کی بات مان کر ہزاروں افراد نے ّآئی ایم اے کمپنی میں اپنا پیسہ لگایا۔ خصوصی پولیس ٹیم نے کہاہے کہ مولانا حنیف افسرعزیزی نے عوام کے مذہبی جذبات کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے معصوم لوگوں کو ّآئی ایم اے کمپنی میں پیسہ لگوانے کی ترغیب دی اور ا±نہیں گمراہ کیا۔ ایس ّآئی ٹی نے کہاہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔واضح رہے کہ ّآئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے میں پولیس نے بنگلورونارتھ کے ڈپٹی کمشنر وجئے شنکر، اسسٹنٹ کمشنر ناگراج، بی بی ایم پی کے نامزد کارپوریٹر مجاہد سمیت اب تک 18افراد کو گرفتار کیاہے۔ اس معاملے میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

(بہ شکریہ نیوزاردو18)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading