ناندیڑ : (نامہ نگار) دسویں اور بارویں امتحانات کے مدنظر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن آئیٹا ناندیڑ کی جانب سے طلبہ و سرپرستوں کے لیے تعلیمی رہنمائی و موٹیویشنل پروگرام بعنوان *امتحان کی تیاری کیسے کریں؟* کا انعقاد کیا گیا ہے۔
مذکورہ پروگرام 29 جنوری 2024 بروز پیر کو اردو گھر میں صبح 11:00 بجے منعقد ہوگا۔ جس میں معروف موٹیویشنل سپیکر محترم اسلم فیروز صاحب (نیشنل سیکریٹری آئیٹا)، محترم شیخ محمد عتیق صاحب (سیکریٹری آئیٹا مہاراشٹر ، ممبر بورڈ آف ا سٹڈیز مہاراشٹرا سٹیٹ فار سائنس ، ممبر ایم ایس بورڈ آف اوپن اسکولنگ پونہ) ، معروف کیریئر کونسلر محترم بالاجی کچھوے صاحب اور محترمہ عظمی صاحبہ (معاون معلمہ) رہنمائی کریں گے.
تعلیمی پروگرام میں امتحان کی تیاری کا ٹائم ٹیبل کیسے بنائیں ؟ امتحان کے خوف سے چھٹکارا کیسے حاصل کریں ؟ تمام مضامین کی تیاری میں توازن کیسے قائم رکھیں؟ کم وقت میں پڑھائی کر کے زیادہ نمبرات کیسے حاصل کریں ؟جیسے اہم عنوانات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
زیادہ سے زیادہ طلباء وطالبات اور سرپرست حضرات اس پروگرام سے استفادہ کریں اس طرح کی اپیل جناب شکیل سر ( ضلع صدر آئیٹا ناندیڑ)، جناب ماجد سر (ضلع سیکریٹری آئیٹا ناندیڑ) نے کی ۔ تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل موبائل نمبرات پر ربط کیا جاسکتا ہے.
9579349099-7385400390