To protest the unabated killings in Kashmir and absence of any credible political initiative from Union Government, I have decided to resign from IAS.
Kashmiri lives matter.
I will be addressing a press-conference on Friday.
Attached is my detailed statement. pic.twitter.com/Dp41rFIzIg— Shah Faesal (@shahfaesal) January 9, 2019
سری نگر: انڈین ایڈمنسٹریٹو سرویسیس (آئی اے ایس) افسر شاہ فیصل، جو سال 2010 کے سول سروس کی امتحان میں سرفہرست رہے چکے ہیں؛ نے آئی اے ایس کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرکے سیاست میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے. فیصل کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ افسر نے سروس سے استعفی دینے کے فیصلے کے بارے میں حکومت کولازمی معلومات بھیج دی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس میں شامل ہوسکتے ہے اور وہ کشمیر وادی کے بارامولہ علاقے سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے.
اس دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ فیصل کا سیاست کی دنیا میں خیرمقدم کرتے ہیں۔
The bureaucracy’s loss is politics’ gain. Welcome to the fold @shahfaesal. https://t.co/955C4m5T6V
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) January 9, 2019
انہوں نے کہا ‘بیوروکریسی کا نقصان ، سیاست کا فائدہ ہوا ہے۔ شاہ فیصل کا سیاست کی دنیا میں خیرمقدم کرتا ہوں’۔
عمر عبداللہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ شاہ فیصل اپنے مستقبل کے منصوبوں کا اعلان خود کریں گے۔ انہوں نے کہا ‘میں نے شاہ فیصل کا سیاست کی دنیا میں خیرمقدم کیا ہے۔ وہ اپنے مستقبل کے سیاسی منصوبوں کا خود اعلان کریں گے’۔