ناندیڑ:بتاریخ 9/ نومبر بروز اتوار جامع مسجد قلعہ روڈ ناندیڑ میں اہل سنت و جماعت کے مساجد و مدارس کے ذمہ داران کی ایک اہم نشست منعقد ہوئ جس میں مساجد و مدارس کے رجسٹریشن کیسے کریں اسکے متعلق غور کیا گیا اور یہ طئے پایا کہ سبھی ذمہ داران 5/دسمبر 2025 سے پہلے امید سینٹرل پورٹل پر مساجد مدارس قبرستان وغیرہ درگاہوں کا رجسٹریشن کر لیں گے اس موقع شہر ناندیڑ کے مساجد و مدارس و درگاہوں کے ذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے
بالخصوص نقیب اہل سنت مفتی تراب الدین صاحب رضوی مفتی شمس الدین صدیقی مولانا مفتی عبدالعظیم رضوی حافظ غلام مصطفی صاحب مولانا خورشید صاحب ڈاکٹر محدث پٹھان ایڈووکیٹ مشتاق صاحب ساجد بھای وندھانی سرور صاحب انجنئیر ابراہیم مکرانی صاحب حافظ عبدالصمد صاحب اسود صاحب حاجی دلاور صاحب مجاہد صاحب تاج الدین صاحب ظفر رضوی نعیم بھای حاجی ہارون صاحب حافظ ہارون نظامی جناب اظہر صاحب محمد رفیق صاحب و دیگر حضرات موجود تھے۔