
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای ہلاک ہو گئے ہیں۔ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ’تاریخ کے سب سے برے انسان خامنہ ای ہلاک ہو گئے ہیں۔‘ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ صرف ایرانی لوگوں کے لیے نہیں بلکہ تمام امریکیوں کے لیے بھی انصاف ہے۔‘انھوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ایرانی عوام کے لیے واحد سب سے بڑا موقع ہے کہ وہ اپنے ملک کو واپس حاصل کر لیں۔‘

قبلخامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے سے پہلے اور بعد کی تصاویر
اس سے پہلے ہم نے آپ کو ایران کے رہبر اعلیٰ کے کمپاؤنڈ پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بارے میں بتایا تھا۔ اور اب اس حملے سے پہلے کی اور پھر بعد میں آنے والی تصاویر سے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔حملے کے بعد عمارتیں تاریک ہو گئیں اور ملبے کو دیکھا گیا جبکہ دھواں اٹھتے بھی نظر آیا۔واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکی میڈیا کی غیر مصدقہ رپورٹس میں آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے سے پہلے اور بعد کی تصاویر،تصویر کا ذریعہAirbus

،تصویر کا کیپشنخامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے سے پہلے اور بعد کی تصاویرخامنہ ای مارے جا چکے ہیں، وہ ہماری انٹیلیجنس اور جدید ٹریکننگ سسٹم سے بچنے میں ناکام رہے‘: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای امریکہ کی انٹیلیجنس اور جدید ٹریکننگ سسٹم سے بچنے میں ناکام رہے ہیں اور مارے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور مبینہ طور پر مارے جانے والوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، سکیورٹی امور کے مشیر علی شامخانی اور پاسدران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شامل ہیں۔خلاصہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل ہے اور امریکہ نے ایران میں ’بڑے پیمانے پر اہم جنگی کارروائیاں‘ شروع کر دی ہیں
پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران پر آج کے حملوں کے بعد اسرائیل کے خلاف ’بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے‘ شروع کر دیے گئے ہیں۔
ایران نے خطے میں امریکی اڈوں پر بھی جوابی میزائل حملے کیے ہیں۔ بحرین، ابوظہبی اور قطر میں میزائل حملے ہوئے ہیں جبکہ ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ابوظہبی میں ملبہ گرنےسے ایک ایشیائی نژاد شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
خطے میں سلامتی کے خدشات کے پیش نظر دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کے لیے اپنے فضائی آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، متعدد ایئرلائنز نے یا تو اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں یا انھیں دوسرے راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای ہلاک ہو گئے ہیں۔ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ’تاریخ کے سب سے برے انسان خامنہ ای ہلاک ہو گئے ہیں۔‘ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای امریکہ کی انٹیلیجنس اور جدید ٹریکننگ سسٹم سے بچنے میں ناکام رہے۔ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ صرف ایرانی لوگوں کے لیے نہیں بلکہ تمام امریکیوں کے لیے بھی انصاف ہے۔‘انھوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ایرانی عوام کے لیے واحد سب سے بڑا موقع ہے کہ وہ اپنے ملک کو واپس حاصل کر لیں۔‘خامنہ ای