امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای امریکہ کی انٹیلیجنس اور جدید ٹریکننگ سسٹم سے بچنے میں ناکام رہے ہیں اور مارے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور مبینہ طور پر مارے جانے والوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، سکیورٹی امور کے مشیر علی شامخانی اور پاسدران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شامل ہیں۔
ایران: سپریم لیڈر محفوظ ہیں,غنچے حبیب زاد
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ’اے بی سی نیوز‘ کو بتایا ہے کہ رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پریشکان محفوظ ہیں۔
اسی طرح ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی اسنا کے مطابق رہبر اعلیٰ کے آفس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ سید مہرداد مہدی نے کہا ہے کہ ’دشمن نے نفسیاتی جنگ کا سہارا لیا ہے، ہم سب کو اس کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔‘
یران کے رہبر اعلیٰ سے متعلق خبروں کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں: انتونیو گوتریس
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اس وقت سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی میڈیا کی اُن خبروں کی ’تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں‘ جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ کو قتل کر دیا گیا ہے۔