ایم آئی ایم کی طرح ہم بھی”وندے ماترم“ کی مخالفت کرتے ہیں:امبیڈکر
پربھنی:22اکتوبر(ورقِ تازہ نیوز)ملک کاقومی ترانہ رہنے کے باوجود ”وندے ماترم “کی سختی کیوں کی جاتی ہے اس طرح کا سوال ونچت بہوجن اگھاڑی کے لیڈر پرکاش امبیڈکر نے اٹھایا ہے ۔قومی ترانہ گانے والے سبھی ہندوستانی ہے ۔ اسلئے دوست پارٹی مجلس اتحادالمسلمین کی طرح ’وندے ماترم“ کی ہم بھی مخالفت کرتے ہیں۔ان خیالات کاظہار پرکاش امبیڈکر نے آج پربھنی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ۔امبیڈکر کے اس بیان سے نیا تنازعہ کھڑا ہوسکتا ہے ۔پرکاش امبیڈکر آج ماتنگ سماج ستتا سمپادن پریشد کے پروگرام کے ضمن میں پربھنی آئے تھے ۔ اس موقع پر اخباری نمائندوںسے بات چیت کررہے تھے ۔ ونچت اگھاڑی کے اتحادی اسد الدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم وندے ماترم کی مخالفت کرتی ہے اس بارے میں پوچھے گئے سوال پرجواب دیتے ہوئے امبیڈکر نے کہا کہ قومی ترانہ ہے ایسے میں وندے ماترم کیلئے سختی کیوں؟ قومی ترانہ کہنے والے سبھی لوگ ہندوستانی ہیں ۔اسلئے وندے ماترم کی ہم بھی مخالفت کرتے ہیں۔ونچت اگھاڑی کو سبھی سماج کی بھرپور تائید حاصل ہورہی ہے ۔لوک سبھا کی تمام نشستوں پر چناو¿ لڑنے کی تیاری ہے ۔ اوبی سی سما ج کے چھوٹے دھڑوں سے ہی زیادہ امیدوار دئےے جائیں گے۔