نئی دہلی ۔جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر دہشت گردانہ حملہ کا بدلہ لینے کیلئے ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں گھس کر جیش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے ۔ رات تقریبا ساڑھے تین بجے ایک ساتھ 12 میراج 2000 جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانوں پر حملہ کیا اور اس کو پوری طرح سے تباہ کردیا ۔




وہیں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اس کاروائی کے بعد بھی اپنی شیخی بگھارنے سے باز نہیں آئے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے چار تصاویر شیئر کیں اور دعوی کیا کہ یہ ان پیلوڈ کی تصویریں ہیں جو ہندوستانی فضائیہ نے پاکستانی فضائیہ کے جواب سے ڈر کر بھاگنے کے پہلے گرا دکئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں
-
ایئراسٹرائیک کس طرح کہ جاتی ہے؟-
-
ہندوستانی حملہ کی مبینہ تصاویر پاکستان نے جاری کی
-
ہندوستان کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔پاکستان
-
ائیراسٹرائیک : عینی شاہدین نے کیا دیکھا جانئے
-
فضائیہ حملے کے بعد کشمیر میں حالات کشیدہ