نئی دہلی – 5/اگست (شاہد معین) کشمیرکی صورتحال پر آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے آرٹیکل370اے ختم کرنےکابل پیش کردیا گیا ، 370 اے ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم ہوجائےگی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق آج پارلیمنٹ میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک ہیں-
وزیر داخلہ امیت شاہ نے آئین کے آرٹیکل 370 کی شق ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کیا۔وزیرداخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کشمیر سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370اے کی ایک کے سوا تمام شقیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے آرٹیکل370اے ختم کرنے کا بل پیش کردیا، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد کشمیر میں سرکاری نوکریاں اور جائداد خرید سکیں گے۔خیال رہے کہ 370اے ختم ہونے سے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے-
آرٹیکل 370 کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو ایک خاص مقام حاصل ھے – آئین کی جو دفعات دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتی ہیں وہ اس آرٹیکل کے تحت ریاست جموں و کشمیر پر نافذ نہیں کی جا سکتیں -آرٹیکل کے تحت ریاست جموں و کشمیر کے شہریوں کے لئیے جائیداد، شہریت اور بنیادی انسانی حقوق جیسے قوانین عام ہندوستانی قوانین سے مختلف ہیں –