ناندیڑ 19 جنوری: (نامہ گار)ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے ناجائز قبضہ جات ہٹاؤ اسکواڈ کے چیف افیسر کی ذمہ داری سنبھالتے ہی شیخ رئیس پاشاہ نے کاروائی کا آغاز کردیا گزشتہ دنوں انہوں نے ریلوے اسٹیشن شیواجی پتلا روڈ پر کے ناجائز قبضہ جات کو ہٹا دیا تھا.

آج رئیس پاشا کی قیادت میں قدیم شہر میں کارروائی کی گئی دیگلور ناکہ تا قدیم گنج اور قدیم گنج تا برقی چوک سڑک پر ناجائز قبضہ جات کو ہٹایا گیا. کمشنر کی ہدایت پر فائر بریگیڈ افسر رئیس پاشا اسسٹنٹ کمشنر نے مدینتہ العلوم اسکول کے روبرو فٹ پاتھ پر بھنگار سامان اور پرانی اشیاء فروخت کرنے والوں کا کئی سال سے قبضہ تھا آج اس ناجائز قبضہ کو بھی ہٹایا گیا اور ہاتھ گاڑی اور دیگر افراد کو بھی ہٹادیا گیا رئیس شاہ نے بتایا کہ شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ سڑکوں پر پیش آ رہا ہے موٹر گاڑیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو چکا ہے سڑکیں ناکافی ثابت ہو رہی ہے ایسے حالات میں شہر کی کئی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ جات بھی بڑھ چکے تھے کمشنر کی ہدایت پر ان قبضہ جات کو اٹھایا جارہا ہے.


