نئی دہلی۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چکون گنیا کے مرض میں چار گنا اضافہ سال 2000ءتا 2016ءمیں دیکھا اور محسوس کیا گیا ہے۔ یہ مطالعاتی رپورٹ جرنل انفیکشنس ڈیسیز میں شائع ہوئی ہے۔ مزید برآں جنوبی ہند میں اس مرص کو پھیلانے میں مدد دینے والے تمام عوامل زبردست طریقہ پر موجود ہیں۔ ایک مطالعہ میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ موسمی حدت سال 1948ءتا 2000 میں اتنی زیادہ نہیں تھی جیسا کہ سال 2000ءتا 2016ءمیں دیکھی گئی۔ یہ تقابل بیماریوں کے پھیلا¶ اور تبدیلی موسم کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ سال 1984ءتا 2000ءکے بالمقابل حالیہ برسوں میں زیادہ سازگار ہوگئے ہیں۔ ”موسمی تغیرات ایسے حالات پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے افزائش نسل میں اضافہ ہوتا ہے“۔ ڈاکٹر سنیتا ریڈی سینئر فزیشین برائے متعدد بیماریاں