ناندیڑ:اردو گھر کے جلد افتتاح کےلئے راشٹروادی کا مطالبہ

ناندیڑ16 ستمبر(ورق تازہ نیوز) راشٹروادی کانگریس پارٹی ناندیڑ نے اردو گھر کا جلد از جلد افتتاح کئے جانے کا مطالبہ ضلع کلکٹر سے تحریری یادداشت کے ذریعے کیا تفصیلات کے مطابق اردو زبان کو فروغ دینے کے لئے ناندیڑ شہر میں تعمیر کردہ اردو گھر جس کی تقریباً لاگت آٹھ کروڑ سے زائد ہے جو ایک عظیم الشان عمارت ہے ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود افتتاح کا منتظر رہنے کے باعث سنسان پڑا ہوا ہے ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر ناندیڑ شہر ڈاکٹر سنیل کدم کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اردو زبان کو فروغ دینے کے لئے تعمیر کردہ اردو گھر کا جلد از جلد افتتاح کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر سنیل کدم نے ضلع کلکٹر کو اردو گھر میں واقع سابقہ حادثات سے واقفیت کراتے ہوئے کہا کہ ناندیڑ شہر کے لئے یہ باتیں قابلِ شرم ہے، وہیں راشٹروادی کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت سابقہ صدر محمد زبیر احمد نے بارہا اردو گھر کے افتتاح کو لے مطالبات کئے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ این سی پی شعبہ اقلیت نے اردو گھر کے افتتاح کو لے کر ضلع انتظامیہ، رابطہ وزیر، محکمہ اقلیتی فلاح و بہبوداور اپوزیشن لیڈر دھننجے منڈے سے تحریری طور پر مطالبہ کیا تھا۔ ضلع کلکٹر نے تمام تفصیلات سننے کے بعد این سی پی کے وفد کو اس بات کا تیقن دلایا کہ اردو گھر کا افتتاح جلد از جلد کیا جائے گا۔ اس وفد میں این سی پی جنرل سیکریٹری گنیش تاتلاپورکر، یوتھ ضلع صدر رو¿ف زمیندار، این سی پی شعبہ اقلیت کے سابقہ صدر محمد زبیر احمد، سابقہ نگر سیوک عبدالرو¿ف، این سی پی سیکریٹری شفیع الرحمن، یونس خان، سنگھٹک محسن خان پٹھان اسٹوڈنٹ ضلع صدر کنیا کدم، سردار بنبیر گرنتی، سردار جرنیل سنگھ گاڑی والے، مقصود پٹیل فیروز پٹیل، گنگادھر کواڑے، دتا پاٹل، شیخ قدیر، جیلانی پٹیل، و دیگر این سی پی کے ذمہ داران و کارکنان موجود تھے۔

Leave a comment