آ گیا نتیجہ، شاہ رخ ۔عامر کو پیچھے چھوڑ سلمان بنے کنگ خان

بالی ووڈ میں رومانس کی بات ہوتی ہے تو یاد آتے ہیں شاہ رخ خان ۔ مار دھاڑ کی بات ہو تو نام آتا ہے اکشے کمار کا ۔ باکس آفس پر کمال کرنے کی بات ہو تو سلمان اور عامر کے ریکارڈ یاد آجاتے ہیں۔ مگر ٹائٹل سانگ کی بات آئے تو ان چاروں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کون ہے وہ بالی ووڈ سپر اسٹار جس کے ٹائیٹل سانگ کو سب سے زیادہ دیکھا گیا، سنا گیا ہے؟ اگر نہیں پتہ تو ہم لائے ہیں آپ کیلئے اس سوال کا جواب۔ گزرے دنوں ہم نے ایک سیریز شروع کی تھی جس کے ذریعے ہم نے پتہ لگایا ٹائٹل سانگ کنگ کے بارے میں ۔ آپ بھی جانئے کون ہے وہ سپر اسٹار اور کس ٹائٹل سانگ نے بنایا انہیں کنگ۔۔۔

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان یہاں بھی بازی مار لے گئے ہیں ۔ سال 2015 میں رلیز ہوئی سلمان خان کی فلم پریم رتن دھن پایو کے ٹائٹل سانگ نے انہیں بنایا ہے ٹائٹل سانگ کا کنگ۔ یو ٹیوب پر سلمان کے اس گانے کو اب تک 355 ملین بار سے بھی زیادہ دیکھا جا چکا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ یہ نمبر یہیں رکتے نہیں ہیں مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading