Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

Operation mukt ngo me kiya isteqbal

آپریشن مکت بھیوندی کے ذریعے بھیونڈی زون ۲ کے نئے ڈی سی پی یوگیس چوہان صاحب کا زور دار استقبال

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی شہر کے کونے کونے میں کام کرنے والی دو بار کی ایوارڈ یافتہ تنظیم آپریشن مکت بھیونڈی کے صدر ڈاکٹر شفیق احمد صدیقی نے بھیونڈی زون ۲ میں آئے نئے ڈی سی پی یوگیس چوہان صاحب کا ان کی آفس میں زبردست استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفیق صدیقی نے بھیونڈی شہر میں نئی نوجوان نسل جو نشہ کی لت میں ڈوبی ہوئی ہے اس پر ڈی سی پی صاحب سے ایک خاکہ تیار کرکے شہر کو نشہ مکت بنانے کی تفصیل سے بات کی اور آپریشن مکت بھیونڈی کا پورا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ یوگیس چوہان صاحب کا مثبت رویہ تنظیم کے ذمےداروں کا حوصلہ بلند کیا ہے۔ اس موقع پر آپریشن مکت بھیونڈی کے جنرل سکریٹری وویک شکلا، ڈاکٹر عرفان خان، لال من یادو، فرید احمد، دینا ناتھ یادو، صدام مرزا بھی موجود تھے