NCP Urdu News 30 August 21

مہاراشٹر میں جوکچھ ہورہا ہے وہ سیاسی تعصب کے تحت ہورہا ہے: نواب ملک

ممبئی: مہاراشٹرمیں جو کچھ ہورہا ہے وہ صرف اورصرف سیاسی تعصب وسیاسی مقاصد کے تحت ہورہا ہے۔ یہ الزام آج یہاں این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے عائدکیا ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے لیڈران کے خلاف ای ڈی کی جو کارروائیاں ہورہی ہیں، نواب ملک اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان سب کے پسِ پشت بی جے پی سیاسی عصبیت وسیاسی فائدے کے حصول کا مقصد کارفرما ہے۔ ای ڈی کے ذریعے لیڈران کو نوٹس بھیجی جارہی ہے، کچھ مقامات پر چھاپہ بھی مارا جارہا ہے۔ اگر انہیں اس کا حق ہے تو وہ یہ کام کریں لیکن جس طرح بی جے پی کے لوگ جو مطالبہ کررہے ہیں، کارروائیاں اسی کے مطابق ہورہی ہیں۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ یہ صرف اور صرف سیاسی عصبیت اور سیاسی بدلہ لینے کی کارروائی شروع ہوئی ہے۔ نواب ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ای ڈی سے اس بابت حلف نامہ داخل کرنے کے لیے کہا ہے کہ اس نے اب تک کتنے مقدمات درج کیا ہے اور کتنے ابھی تک التواء میں ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading