این سی پی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد گنپتی کے پیش نظر جن سمّان یاترا کے تیسرے مرحلے کی حکمت عملی تیار – سنیل تٹکرے

ممبئی: حال ہی میں جن سمان یاترا کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوا اور اب تیسرے مرحلے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ این سی پی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اس پر غور وخوض کیا گیا نیز مہایوتی کے لیڈروں کے ساتھ حلقہ وار جائزہ لینے اور اس کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ یہ اطلاع این سی پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے دی ہے، وہ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مہایوتی کی میٹنگ میں زیر بحث آنے والے مسائل پر پارٹی اجلاس میں بھی غور کیا گیا۔ گنیش چترتھی کے پیش نظر جن سمان یاترا کو کچھ دنوں کے لیے مؤخر کرنا ضروری ہے۔ اس دوران پارٹی کے مختلف ونگز جیسے نوجوان، خواتین، اور طلباء وغیرہ کے پروگرامز پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجیت پوار کے بیان کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے سنیل تٹکرے نے کہا کہ ان کے 60 سیٹوں پر لڑنے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ ہم اتنی سیٹیں جیتنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بلکہ وہ اس بات کی طرف اشارہ کر رہے تھے کہ پارٹی نے 54 سیٹیں جیتی ہیں اور آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کے تعاون سے یہ تعداد 60 کے قریب پہنچ جاتی ہے۔ ان کا مقصد تھا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔

سنیل تٹکرے نے بتایا کہ لوک سبھا میں سیٹوں کی تقسیم کا فارمولا بھی پیش نظر تھا، جس میں 2019 کے انتخابات میں نیشنلسٹ کانگریس کے حصے میں چار سیٹیں آئیں تھیں جبکہ شیو سینا اور بی جے پی نے زیادہ سیٹوں پر انتخاب لڑا تھا۔ مہایوتی کی میٹنگ میں یہ طے پایا کہ اب اسمبلی انتخابات میں جیتنے کی صلاحیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading