لوناولا بھوشی ڈیم حادثہ افسوسناک، مرنے والوں کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے کی امداد کا نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا اسمبلی میں اعلان

ممبئی: پونے کے ہڈپسر علاقے کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے لوناولا میں بھوشی ڈیم میں بہہ جانے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ مستقبل میں اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے آج ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹوں اور ضلعی پولیس سربراہوں کو ہدایت دی ہے کہ ریاست کے تمام خطرناک جگہوں پر حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ بھوشی ڈیم حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

اسمبلی اجلاس میں رکن اسملبی چیتن توپے نے پوائنٹ آف آرڈر کے ذریعے بھوشی ڈیم حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے اور خطرناک مقامات پر حفاظتی انتظامات کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ بھوشی ڈیم کے علاقے میں حادثہ افسوسناک ہے اور اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کے لیے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کے ذریعے فنڈز دستیاب کرائے جائیں گے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس فنڈ سے ممکنہ طور پر خطرناک جگہوں پر وارننگ بورڈز لگانے، باڑ لگانے، حفاظت کے لیے جال لگانے وغیرہ جیسے کام کیے جائیں گے۔ سیاحوں سے بھری جگہوں پر معلوماتی بورڈز لگانے، حفاظتی اقدامات کرنے وغیرہ جیسے کام پہلے ہی کیے جا رہے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ اسی طرح ضلع مجسٹریٹ اور ضلع پلاننگ آفیسر کو دور دراز کے خطرناک مقامات پر سیکورٹی کے حوالے سے ضروری کارروائی کرنے کی ہدایات دی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading