ماس اسکریننگ کے بعدمریضو ں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا امکان لیکن خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، حالات پوری طرح سے قابو میں رہیں گے: نواب ملک

ممبئی:ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زون پانچ میں ماس اسکریننگ کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد میں باہر نکالا جائے گا اور انہیں اسپتال میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔اس کی وجہ سے ابتداءمیں کوروناسے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، لیکن اس کے بعد یہ صورت حال قابو میں آجائے گی۔ اس اعتماد کا اظہار آج یہاں این سی پی ممبئی کے صدر اور ریاست کے اقلیتی وزیر نواب ملک نے کیا ہے۔ وہ میونسپل کارپوریشن و زون 5کے تمام افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔

نواب ملک نے کہا کہ ایک ہی سرکیولر تمام ہاوسنگ سوسائٹیوں دیا جائے گا۔ وہ خود لوگوں کی اسکریننگ کریں گی۔اس میں وہ لوگوں کے بخار اورآکسیجن لیول کی جانچ کریں گی۔ غریبوں اور چالیوں میں رہنے والوں کی ماس اسکریننگ کی جائے گی اور اس کے لیے ضروری ساز وسامان کی فراہمی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے کی جائے گی ۔

اس کے علاوہ سوشل آرگنائزیشن و این جی اوز کوبھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ماس اسکریننگ کا کام آج سے تین وارڈوں میں شروع ہوگیا ہے۔ ماس اسکریننگ کے بعد کورونا کے متاثرین کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوسکتا ہے ،ایسی صورت میں انہیں پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کیا جائے گا۔ نواب ملک نے بتایا کہ اس وقت تین وارڈوں میں 300 بیڈ دستیاب ہیں۔

نواب ملک نے یہ بھی کہا کہ جب ممبئی میونسپل کارپوریشن پرائیویٹ اسپتالوں کو اپنے قبضے میں لے گی تو وہ ان میں داخل مریضوں کے تمام اخراجات کارپوریشن برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں اقلیتی طبقے کی آبادی ہے، وہاں کے مریضوں کو قرنطینہ کرنے کے لیے اگر لوگ تیار ہوئے تو ان علاقوں کے مدرسوں ومساجد کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تمام فیصلے آج لئے گئے ہیں اور میونسپل کمشنر نے ان فیصلوں کو منظوری دے دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading