خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ’وزیراعلیٰ ماجھی لاڈکی بہین‘ یوجنا کا تیسرا مرحلہ، لاکھوں بہنوں کو فائدہ مل رہا ہے
ممبئی: وزیراعلیٰ ماجھی لاڈکی بہن یوجنا کے مستفیدین کو تیسرے مرحلے کے تحت فنڈ کی منتقلی شروع ہو چکی ہے۔ اس بات کی اطلاع وزیر برائے خواتین و اطفال فلاح و بہبود، محترمہ ادیتی وردا سنیل تتکرے نے دی ہے۔
25 ستمبر کو 34 لاکھ 34 ہزار 388 بہنوں کو کل 1545 کروڑ 47 لاکھ روپے منتقل کیے گئے ہیں، اور 26 ستمبر کو 38 لاکھ 98 ہزار 705 بہنوں کو 584.8 کروڑ روپے دیے گئے، جبکہ 29 ستمبر کو 34 لاکھ 74 ہزار 116 بہنوں کو 521 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ باقی بہنوں کو فائدہ منتقل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور محکمہ خواتین و اطفال فلاح و بہبود اس مقصد کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔ اس کے تحت تمام مستحق خواتین کو ماہ کے آخر تک فائدہ پہنچا دیا جائے گا۔
جن خواتین کو پہلے فائدہ مل چکا تھا انہیں تیسری قسط دی گئی ہے اور جنہیں پہلے تکنیکی مسائل کی وجہ سے فائدہ نہیں ملا تھا، انہیں اس بار تینوں قسطیں ایک ساتھ دی گئی ہیں۔ ادیتی تتکرے نے واضح کیا ہے کہ اس یوجنا کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے میں بڑی مدد ملے گی اور ان کو پورا یقین ہے کہ یہ منصوبہ خواتین کے مفاد میں اہم ثابت ہو گا۔
