ناندیڑ ضلع پریشد میں 13لاکھ50ہزار کا غبن

یکم اکتوبر (ورق تازہ نیوز)ضلع پریشد کے سماج کلیان محکمہ کے ملازم لاکھوں روپیوںکا غبن کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔اس ملازم نے 13لاکھ50ہزار روپیوںکی رقم سماج کلیان آفیسر کی جعلی دستخط کرکے ہڑپ لئے ہیں ۔ناندیڑضلع پریشد کے سماج کلیان محکمہ میںششی کانت درڈیکر ایک اسکول میں معلم تھا ۔ اسکاتقرراس محکمہ میں عمل میں آیا ۔وہ کئی سالوں سے سماج کلیان محکمہ میں ملازمت کررہاہے ۔ اس محکمہ کی جانچ پڑتال میں ریسرچ آفیسر آنند بلی رام کمبھارگاوے کی رقم میں کافی ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ۔ اسلئے انھوں نے معاملے کی تفصیلی تفتیش کی جس میں انکشاف ہوا کہ سما ج کلیان محکمہ کے چیف پر سماج کلیان آفیسر کے جعلی دستخط کرکے چیک سے 13لاکھ50ہزار رپے کی رقم ششی کانت نے اپنے بینک اکاو¿نٹ میں جمع کرلی ہے۔اس طرح انھوں نے حکومت کی رقم کی دھوکہ دہی کی ہے۔ کمبھارگاوے کی شکایت پر وزیر آباد پولس اسٹیشن میں ششی کانت کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 420‘476‘668‘471اور 409 کے تحت جرم درج کیاگیا ہے ۔ پی آئی سندیپ شیولے کی رہنمائی میں پی ایس آئی کرن پٹھارے تفتیش کررہے ہیں۔

Leave a comment