وارڈ نمبر 26 سے سریش چندر راج ہنس کانگریس کے امیدوار

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے تحت وارڈ نمبر 26 سے ممبئی کانگریس کے ترجمان اور میڈیا کوآرڈی نیٹر سریش چندر راج ہنس کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

سریش چندر راج ہنس کانگریس کے سینئر لیڈر، سابق وزیر اور سابق رکنِ پارلیمنٹ مرحوم ایک ناتھ گائیکواڑ کے قریبی اور وفادار کارکن رہے ہیں۔ انہوں نے کئی برس تک ان کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا۔ مرحوم ایک ناتھ گائیکواڑ کے بعد وہ موجودہ ممبئی کانگریس صدر اور رکنِ پارلیمنٹ پروفیسر ورشا ایکناتھ گائیکواڑ کے بھی قابلِ اعتماد اور وفادار ساتھی مانے جاتے ہیں۔

راج ہنس گزشتہ دس برسوں سے وارڈ نمبر 26 میں پارٹی، سماجی اداروں اور مختلف تنظیموں کے ذریعے سرگرم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کے ترجمان، ممبئی کانگریس کے ترجمان اور ممبئی کانگریس سلم سیل کے صدر جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ سلم سیل کے ذریعے انہوں نے جھگی بستیوں میں رہنے والے غریب اور محروم طبقات کے مسائل کے حل کے لیے قابلِ ذکر کام کیا ہے۔

پارٹی حلقوں میں سریش چندر راج ہنس کو دیا گیا ٹکٹ ایک وفادار اور محنتی کارکن کی خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی میں طویل عرصے تک کام کرنے والوں کو مناسب وقت پر ذمہ داری اور موقع دیے جانے کی روایت رہی ہے۔ وارڈ میں سیاسی فضا کانگریس کے حق میں بتائی جا رہی ہے اور مقامی سطح پر راج ہنس کی جیت کے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں۔

MRCC Urdu News 29 Dec. 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading