MRCC Urdu News 20 April 24

انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیوش گوئیل کی امیدواری منسوخ کی جائے: سریش چندر راج ہنس

پیوش گوئل نے شری رام کے ہورڈنگ لگا کر مذہب کی بنیاد پر ووٹروں کی کوشش کی، الیکشن کمیشن سے شکایت

ممبئی: شمالی ممبئی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار پیوش گوئل نے شری رام کی ایک بڑی ہورڈنگ لگائی ہے، اس ہورڈنگ میں وارانسی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار نریندر مودی کی تصویر ہے۔ موگرا میٹرو اسٹیشن کے باہر لگائے گئے اس ہورڈنگز میں ووٹروں سے مذہب کی بنیاد پر ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے اور مذہبی نشانات کا استعمال کیا گیا جو کہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ کانگریس کے لیڈر سریش چندر راج ہنس نے پیوش گوئیل کے ذریعے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی اس خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی امیدواری منسوخ کی جائے۔

سریش چندر راج ہنس نے الیکشن کمیشن سے کی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ کہ انتخابات میں مذہب کی بنیاد پر ووٹروں کو متاثر کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ بی جے پی امیدوار پیوش گوئل نے شری رام کے ہورڈنگ لگا کر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی کوشش کی ہے۔ سریش چندر راج ہنس نے اپنی شکایت میں الیکشن کمیشن سے گوئل اور مودی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔