ونچیت بہوجن اگھاڑی اور ایم آئی ایم کے سینکڑوں عہدیدارکانگریس میں شامل

944

ممبئی:گاندھی بھون میں ایک پروگرام میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے کی موجودگی میں ونچیت بہوجن اگھاڑی اور ایم آئی ایم کے سینکڑوں عہدیداران و کارکنان نے آج کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ایم ایل اے وجاہت مرزا، ریاستی جنرل سکریٹری دیوآنند پوار موجود تھے۔

کانگریس پارٹی ایک ایسی پارٹی ہے جو تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے اور اس یقین کی وجہ سے کہ صرف کانگریس پارٹی ہی تمام سماجی گروہوں کو انصاف فراہم کر سکتی ہے کہ آج اتنی بڑی تعداد میں عہدیدار اور کارکن کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے ان سب کا کانگریس پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کرنے اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں۔

کانگریس میں شامل ہونے والے عہدیداروں میں ونچت بہوجن اگھاڑی مغربی مہاراشٹر کے صدر شاکر انسالال تمبولی، سانگلی ضلع ونچت بہوجن اگھاڈی کے جنرل سکریٹری عمر فاروق کاکمری، ستارہ ضلع ونچت بہوجن اگھاڈی کے ضلع نائب صدر فاروق عبدالرحمن پٹنی، ایم آئی ایم اسلام پور (سانگلی) کے شہر صدر اعجاز مجاور، ایم آئی ایم اسلام پور تعلقہ صدر ذاکر مجاور، ونچت بہوجن اگھاڑی کے نوشاد تمبولی، مولا نداف، دلاور تمبولی اور سینکڑوں کارکنوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔