مہنگائی بڑھا کر مودی حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے نسیم خان کا مودی حکومت پر شدید حملہ، پوری طاقت کے ساتھ آندولن کرنے کا اعلان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبئی:(پریس ریلیز) کورو نا قہر نے جہاں ایک طرف عام آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے تو وہیں دوسری طرف مودی حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غریبوں کو لوٹ رہی ہے۔ مٹھی بھر لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کرنے والی مودی حکومت کی قیادت غریبوں پر بھاری پڑ رہی ہے۔
مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے کار گزار صدر محمد عارف نسیم خان نے مودی حکومت پر سخت انداز میں تنقید کی اور کہاکہ کانگریس پارٹی سڑکوں پر اتر کر مودی حکومت کے خلاف لڑائی لڑے گی۔
جمعرات کو نسیم خان کی قیادت میں کانگریس ورکروں نے ایندھن کی قیمتوں کو کم کرنے کے مطالبے کو لے کر زبردست سائیکل ریلی نکالی۔ مودی کے خلاف سائیکل ریلی میں اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ، نگراں وزیر اسلم شیخ، نوی ممبئی ضلع صدر انک کوشک، ریاستی کانگریس کے جنرل سیکریٹری راجیش شرما، رما کانت مہاترے، سنتوش شیٹی اور کانگریس کے دیگر عہدیداروں سمیت بڑی تعداد میں ورکرس شامل تھے۔
مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے کار گزار صدر نسیم خان نے کہاکہ یو پی اے حکومت کے دوراقتدار میں بھلے ہی عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت100 روپے فی بیرل سے زیادہ تھی۔ لیکن سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے احتیاطی قدم اٹھائے تھے تاکہ عام آدمی کو مہنگائی کی مار نہ جھیلنی پڑے۔ لیکن اب عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت70 روپے ہونے کے باوجود پیٹرول106 روپے فی لیٹر، ڈیزل96 روپے ا ور ایل پی جی850 روپے فی سلنڈر ہے۔ ایک غریب آدمی کا سلنڈر خرینا مشکل ہوگیا ہے۔ روزمرہ استعمال ہونیو الی تمام اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور مودی حکومت کو ملک کے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی راحت دینے کیلئے تیار ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نسیم خا ن نے مرکز میں بی جے پی سرکار پر حملہ کیا اور کہاکہ کانگریس سڑک پر اتر کر مودی حکومت کے خلاف شدید آندولن کرے گی اور جب تک سرکار قیمتوں کو کم نہیں کرتی اس وقت تک پوری طاقت کے ساتھ احتجاج جاری رہے گا۔