ممبئی:مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ممبئی سے متعلق بلاوجہ بیان دے کر ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر کی توہین کی ہے۔ انہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ممبئی کی تعمیر میں مراٹھی لوگوں نے سب سے زیادہ تعاون کیا ہے، لیکن کوشیاری مناسب معلومات کے بغیر اس طرح کے بیانات دے کر چھترپتی شیواجی مہاراج کے مہاراشٹر کی توہین کر رہے ہیں۔ گورنر کو اپنے بیان پر ریاست کی عوام سے معافی مانگنی چاہئے
اوراس طرح کے غیرذمہ دارانہ بیان پر عزت مآب صدر جمہوریہ،وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ کو سخت فیصلہ کرتے ہوئے کوشیاری کو گورنر کے عہدے سے ہٹادینا چاہئے۔ریاست کے گورنر کے ممبئی سے متعلق بیان پر یہ سخت ردعمل آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے ظاہرکیا ہے۔
This is an insult to the hard work of the people of Maharashtra and Marathi Manoos who have toiled day in and day out to make the state the leading state of the country. The Governor should apologise immediately,failing which,we will demand to replace him. pic.twitter.com/3D8pM5EIIH
— Priyanka Chaturvedi🇮🇳 (@priyankac19) July 30, 2022
گورنر کوشیاری کے متنازعہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے نانا پٹولے نے مزید کہا کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا معاشی دارالحکومت ممبئی کے بارے میں بیان انتہائی توہین آمیز ہے۔ انہیں بولنے سے پہلے اچھی طرح سے معلومات حاصل کرنا چاہئے۔ کوشیاری کو معلوم ہونا چاہیے کہ مہاراشٹر نے گجراتی اور راجستھانی سماج کو کیا دیا ہے
۔اڈانی، امبانی سمیت کئی صنعت کاروں کو کامیاب بنانے میں ممبئی اور مہاراشٹر کا بڑا حصہ ہے۔ گورنر کا عہدہ وقار و احترام کا ہوتاہے لیکن کوشیاری نے اس عہدے کی شبیہ کو داغدار کیا ہے۔
This is an insult to the hard work of the people of Maharashtra and Marathi Manoos who have toiled day in and day out to make the state the leading state of the country. The Governor should apologise immediately,failing which,we will demand to replace him. pic.twitter.com/3D8pM5EIIH
— Priyanka Chaturvedi🇮🇳 (@priyankac19) July 30, 2022
پٹولے نے کہا کہ اس سے قبل کوشیاری نے چھترپتی شیواجی مہاراج، مہاتما جیوتی با پھولے، ساوتری بائی پھولے جو مہاراشٹر کی شان ہیں اور جن کی دیوتا کے مانند پر پوجا کی ججاتی ہے، کے بارے میں بہت سے بے تکے بیانات دے کر ہمارے عظیم شخصیات کی توہین کی ہے۔ گورنر کوشیاری کا رویہ ہمیشہ مہاراشٹر مخالف رہا ہے۔ گورنر کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے وہ مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے رہے ہیں لیکن اب
انہوں نے ساری حدیں پار کردی ہیں۔ ہم گورنر کا مرتبہ سمجھتے ہیں لیکن اس عہدے پر فائز شخص کو اس عہدے کی ساکھ برقرار رکھنی چاہیے۔لیکن بدقسمتی سے کوشیاری کے معاملے میں ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ پٹولے نے کہا کہ ہم صدر جمہوریہ، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گورنر کوشیاری کے بیان پر دھیان دیں اور انہیں واپس بلائیں۔