MPCC Urdu News 27 Oct 23

کسان ہی مرکزوریاست کی بی جے پی حکومت تبدیل کریں گے: ناناپٹولے
کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے کانگریس پارٹی ہر ضلع میں احتجاج کرے گی

بی جے پی نے مراٹھا، دھنگر اور اوبی سی کو دھوکہ دیتے ہوئے ریزرویشن کے مسئلہ کو پیچیدہ بنادیا
ممبئی اکولا:بی جے پی کی حکومت کسان مخالف ہے۔ جب کسانوں کی زرعی پیداوار مارکیٹ میں جاتی ہے تو انہیں اس کی مناسب قیمت نہیں ملتی ہے۔ کسانوں کو پیاز، سویا بین، دھان، کپاس اور دالوں کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے۔ بی جے پی کی زراعت مخالف پالیسی کی وجہ سے کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بی جے پی حکومت کی وجہ سے کسانوں کے برے دن آئے ہیں۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ اب بی جے پی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور کسان ہی مرکز وریاست میں بی جے پی کی حکومت تبدیل کریں گے۔
کانگریس کے ریاستی صدر اکولہ کے دورے پرہیں، اس دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی مددکرنی چاہیے لیکن وہ صرف انشورنس کمپنیوں اور تاجروں کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے۔ بی جے پی نے صرف جھوٹ بولا ہے اور لوگوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ بی جے پی حکومت نے کسانوں کو بے سہارا چھوڑ دیا ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں خشک سالی کی صورتحال ہے۔ ستمبر سے لوگ ٹینکروں سے پانی مانگارہے ہیں لیکن حکومت خشک سالی کا اعلان نہیں کر رہی۔ پٹولے نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کے مسائل پر ہر ضلع میں احتجاج کرے گی اور اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں کسانوں کے مسئلہ کو پورے زور وشور سے اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھوٹ بول کر اقتدار میں آئی اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو بھول گئی ہے ۔ بی جے پی نعروں کی پارٹی ہے لیکن اب لوگ نعروں والی بی جے پی حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو اس ملک کے تمام لوگوں کو ساتھ میں لے کر کام کرتی ہے۔ راجستھان، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش اور کرناٹک میں کانگریس کی حکومتیں کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور غریبوں کے مفاد میں کام کررہی ہیں۔ یہاں کی حکومتوں نے عوام کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی فیصلے کیے ہیں۔پٹولے نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے 10 سال تک اقتدار کے مزے لیے اورصرف اپنے خاص دوستوں کوفائدہ پہنچایا۔ لیکن اب بی جے پی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور ریاست اور مرکز میں بھی تبدیلی آئے گی اور عوام کے مفادات کی حفاظت کرنے والی کانگریس کی حکومت دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔
نانا پٹولے نے کہا کہ آج بی جے پی حکومت مہاراشٹر کو’ اڑتا پنجاب‘ بنانا چاہتی ہے ۔ ناسک سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہو رہی ہیں۔ نشے کی لت سے کئی بچے برباد ہو رہے ہیں۔ ڈرگ مافیا للت پاٹل کو سسون اسپتال میں تمام سہولیات فراہم کی گئیں،یہاں تک کہ اسے اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کی بھی اجازت دی گئی۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ حکومت اس ڈرگ مافیا کا ساتھ کیوں دے رہی ہے؟ پٹولے نے کہا کہ ریاست میں بے روزگاری اور مہنگائی کے مسائل اہم ہیں، کانگریس عوام کے ان مسائل پر حکومت کے ساتھ دو دوہاتھ کرنے کے لیے تیار ہے۔
کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ آج ریاست میں ریزرویشن کا مسئلہ نہایت پیچیدہ ہوگیا ہے ،جس کے لیے بی جے پی کی حکومت ذمہ دار ہے۔ بی جے پی نے 2014 میں جو زہر بویا تھا آج وہی زہر پھیلتا دکھائی دے رہا ہے۔ بی جے پی نے مراٹھا اور دھنگر برادری کو ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب ریاست اور مرکز میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد بھی وہ ریزرویشن کا مسئلہ حل نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت کے دوران اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے مراٹھا اور مسلم برادریوں کو ریزرویشن دیا تھا۔ اس کے لیے نارائن رانے کمیٹی بھی تشکیل دی گی تھی لیکن اس کے بعد کی بی جے پی حکومت نے اسے نظر انداز کر دیا، جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مرکز کی مودی حکومت نے 2018 میں آئین میں ترمیم کرکے ریاست کا ریزرویشن کا حق چھین لیا۔اس کے بعد جب ریاست کے پاس کوئی حق نہیں رہ گیا تو دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں ریزرویشن کا قانون پاس کرکے لوگوں کودھوکہ دیا۔ پٹولے نے یہ بھی کہا کہ آج ریزرویشن کے معاملے کو پیچیدہ بنانے کے لیے بی جے پی ہی ذمہ دار ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading