آئیڈیل ہائی اسکول رابوڑی تھانے میں یوم اساتذہ کی تقریب تزک و احتشام سے منائی گئی، اساتذہ و طلباء کی حوصلہ افزائی
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے رابوڑی میں آئیڈیل گروپ آف اسکولس و جونیئر کالج گذشتہ 17 ستمبر 2023 کو تزک و احتشام کے ساتھ یوم اساتذہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت نائب صدر انور باپے نے کی- اس رنگارنگ تقریب میں اساتذہ کو ان کی 20 تا 30 سالہ طویل و بے داغ خدمات کے لئے سند اور ٹرافی سے نوازہ گیا – اسی طرح پری پرائمری ، پرائمری ، ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں چنندہ اساتذہ کو بہترین معلم کے اعزاز سے نوازہ گیا اور میمنٹو، نقد انعامات ان کی خدمت میں پیش کئے گئے- مجاور کلثوم اشرف کو بہترین طالب علم کے لئے نقد انعام اور ٹرافی سے نوازہ گیا- اس کے علاوہ ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے بورڈ امتحانات میں اسکول ٹاپرس طلباء کو اور ہر مضمون میں بہترین کارکردگی کے لئے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی خدمت میں نقد انعامات پیش کئے گئے۔ دوران تقریب کارگزار پرنسپل سعدیہ انصاری ، ہیڈ مسٹریس کھوت منیزہ ،صدر جلسہ انور علی باپے ، سوسائٹی کے سینئر ٹرسٹی و مشیر محمد اسمعیل نیریکر نے ادارہ کی کارکردگی اور نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور تمام اساتذہ کی اجتمائی کوششوں اور انتھک محنت کے لئے انھیں مبارکباد پیش کیں – جلسہ کی نظامت جوائنٹ سیکریٹری طارق ملا نے اپنے مخصوس انداز میں فرمائی اور ساتھ ہی ساتھ انھوں نے حاضرین محفل کا شکریہ بھی ادا کیا- جلسہ کا اختتام مہمانان ، سوسائٹی کے اراکین ، اساتذہ اور حاضر طلباء و طالبات کے ظہرانے کے ساتھ ہوا-
